معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 46543
جواب نمبر: 46543
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1133-878/B=9/1434 بینک میں سودی حساب وکتاب لکھنے کا کام ہو یا حسابات چیک کرنے کا کام ہو تو یہ ملازمت ناجائز اور اس کی کمائی بھی ناجائز ہے۔ اور اگر بینک میں کوئی چپراسی ہے، دربان ہے، جھاڑو لگانے والا اور صفائی کا کام کرتا ہے تو یہ ملازمت جائز ہے اگرچہ بہتر نہیں، مگر ان کاموں کی اجازت دی جاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند