معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 43438
جواب نمبر: 43438
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 388-388/M=3/1434 ہوم لون لینے میں سود دینا پڑے گا اور حدیث میں سود لینے اور دینے دونوں پر لعنت آئی ہے، اس لیے سلامتی کی راہ یہی ہے کہ سودی لون لینے سے ہرممکن احتراز کریں، اکر کوئی صورت ہوم لون لینے کے علاوہ ممکن نہ رہے اور مکان بوسیدہ ہونے کی وجہ سے حادثہ کا خطرہ غالب اور یقینی ہو تو ایسی مجبوری میں بقدر ضرورت سودی ہوم لون لے کر مکان تعمیر کرالینے کی گنجائش ہے، ویجوز للمحتاج الاستقراض بالربح (الأشباہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند