• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 4288

    عنوان:

    فی الحال میں عرب امارات میں ایک امریکی کمپنی میں کام کر ر ہا ہوں۔ ہماری کمپنی درج ذیل منافع دیتی ہے۔ براہ کرم، اس سلسلے میں حکم صادر فرما ئیں۔ ہمیں زیورچ لائف انشورنس کمپنی سویزرلینڈ کی طرف سے لائف انشورنس ملتاہے۔معاہد ہ یہ ہوتاہے کہ میری موت ہونے کی صورت میں میری فیملی کو تین مرتبہ میری پوری سالانہ تنخواہ ملے گی اورمستقل کام کرنے کے قادر نہ ہونے پر میری تنخواہ میں سے 60%ملے گا۔ ہماری کمپنی انشورنس کمپنی کو رو پئے دیا کرے گی۔ ہما راکام صرف زیورچ کمپنی کو ایک فارم میں اپنی تمام تفصیلات اور تنخواہ کے سلسلے میں تفصیلا ت فراہم کرنا ہے۔ کیا اسطرح کے منافع حاصل کرنے کے لیے جانا جائز ہے؟ میں اس وقت فارم بھر رہاہوں۔واضح رہے کہ یہ پلان لازمی نہیں ہے اور کمپنی انشورنس کے لئے انشورنس کمپنی میں جو رقم جمع کرے گی وہ نتخواہ سے نہیں کاٹی جائے گی۔ یہ ایک اضافی سہولت ہوگی۔ہم صرف فارم بھرنے کی صورت میں فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 852=793/ د

    آپ نے جو تفصیل لکھی ہے اگر واقعةً یہ درست ہے اور آپ خود کوئی رقم انشورنس کمپنی کو نہیں دیتے اور نہ ہی اپنی کمپنی سے انشورنس کرانے کا کوئی معاملہ کرتے ہیں بلکہ آپ کی کمپنی از خود لائف انشورنس کمپنی میں آپ کی طرف سے رقم جمع کردیتی ہے جس کا فائدہ بعد میں آپ کی فیملی کو حاصل ہوگا۔ تو آپ کی فیملی کے لیے اس رقم کا لینا درست ہوگا، نیز اس وقت انشورنس کمپنی میں اپنی تفصیلات پر مشتمل فارم کا بھرنا بھی آپ کے لیے درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند