• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 42458

    عنوان: سوال میں مذکور صورت سودی معاملہ پر مشتمل ہے

    سوال: میں یہ جاننا چا ہتی ہوں کہ بولی والی lottery ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟ اس میں ایسا ہوتاہے کہ ۱۰۰۰۰کے ۱۰ ممبر ہو ں گے، اب ہر مہینہ جسکو ضروت ہے وو کم بولی لگا کر اس پیسے کو لے لیتا ہے جو پیسہ بچ جاتا ہے وہ سارا باقی ممبرو ں میں تقسیم ہو جاتا ہے اس طرح باقی ۹ ممبروں کو نفع ہو جاتا ہے کیاتو یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 42458

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1133-1169/N=1/1434 سوال میں مذکور صورت سودی معاملہ پر مشتمل ہے اس لیے شرعاً یہ ہرگز جائز نہیں، حرام ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سودی معاملہ کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔ (مسلم شریف: ۲/۱۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند