• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 4221

    عنوان:

    میں سعودی میں کم کرتا ہوں۔ ہماری کمپنی ایک مصری کمپنی کے توسط سے ہمیں میڈیکل انشورنس فراہم کرتی ہے، اس کمپنی کا نام ہے: بوپا مڈل ایسٹ۔ یہ کمپنی گذشتہ دھائی سے سعودی عرب میں قائم ہے۔ تقریباً سارے ہی صحت سے متعلق مسائل کو یہ کمپنی محیط ہے، ہماری طرف سے ہمیں صرف ۲۰/ ریال پیش کرنے ہوتے ہیں، جب ہم کلینک پر جاتے ہیں، بقیہ چارج بوپا کمپنی دیتی ہے۔ یہ سہولت ہماری کمپنی کے تمام ملازمین کو مہیا ہے اور کمپنی میں ہرملازم کی طرف سے پریمیم کی رقم ادا کرتی ہے۔ براہ کرم مشورہ دیں کہ کیا ایسی پالیسی سے نفع اٹھانا درست ہے؟ یا اس سلسلے میں کوئی اور مشورہ؟ واضح رہے کہ سعودی عرب میں طبی اخراجات انڈیا سے بہت زیادہ ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 460=417/ ل

    میڈیکل انشورنس جوا کی خرابی پر مشتمل ہے۔ اور جوا بنص قطعی حرام ہے، پس میڈیکل انشورنس بھی ناجائز اور حرام ہوگا، لہٰذا مذکورہ انشورنس کی سہولت سے فائدہ اٹھانا ناجائز ہے۔

    =========================

    پریمیم آپ کی کمپنی ادا کرتی ہے اس کا کیا مطلب؟ انشورنس باختیار خود آپ کو کرنا ہوگا یا بغیر آپ کی مرضی و اختیارکے آپ کی کمپنی کرادے گی، پھر ۲۰ریال ماہانہ کس کام سے لے گی واضح کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند