• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 39376

    عنوان: سود کی رقم کا استمال

    سوال: میرے اوپر میرے بھائی کی طرف سے عدالت میں ایک غیر ضروری اور غیر شرعی مقدمہ دائر کیا گیا ہے تفصیل کے لئے وصیت اور وارثت کی فتویٰ رقم ۳۹۰۸۶ پڑھ لیں حالات تفصیل سے واضح ہوجائیں گے۔ علماے دین سے میرا سوال یہ ہے کہ کیا بھائی کی طرف سے میرے اوپر مسلط کئے مقدمہ کیغیر ضروری اخراجات سود کی رقم سے خرچ کئے جاسکتے ہیں؟ سود سے متعلق نیز یہ بھی فرما دیں کہ کیا سود کی رقم سے بلا ثواب کی غرض سے حاجت مند اپنے عزیز اور کسی مسلمان کی مدد کی جا سکتی ہے؟ براہ کرم، شرعی حکم سے ہماری رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 39376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1243-1016/B=7/1433 سود کی رقم مقدمہ کے ضروری اخراجات میں خرچ کرنا جائز نہیں ہے، ہاں ثواب کی نیت کے بغیر بہت غریب اور پریشان حال مقروض مسلمان خواہ وہ وعزیز ہی ہو ان کی مدد کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند