• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 39126

    عنوان: یبنک کی نوکری

    سوال: میں State Bank کے Press میں جاب کرتا ہوں اورجاننا چاہتا ہوں کہ یہاں نوکری کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 39126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 982-681/D=6/1433 پریس میں فارم وغیرہ چھاپے جاتے ہوں سودی لین دین کا حساب نہ چھپتا ہو، اگر ایسی صورت ہے تو چھپائی کے لیے بینک کے پریس میں کام کرنا جائز ہے، اگرچہ بینک کی ملازمت کرنا بھی خلاف اولیٰ ہے لیکن آمدنی پر ناجائز ہونے کا حکم نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند