• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 38697

    عنوان: تعلیمی لون لینے والا بھی سود دینے پر گنہگار ہوگا

    سوال: کیا سود سے متعلق تمام عذاب الٰہی میں تعلیمی لون مع سود بھی ہے کیا ؟ میں بارہویں درجے کا طالب علم ہوں اور اچھی ملازمت پانے کے لیے انجینئر نگ کرناچاہتاہوں اور زندگی میں کامبیاب بننا چاہتاہوں، اس کے لئے یعنی اپنی پڑھائی کے لیے مجھے لون لینا پڑے گا، کیا اس کی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 38697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1060-884/B=6/1433

    جی ہاں تعلیمی لون لینے والا بھی سود دینے پر گنہگار ہوگا۔ (۲) جی نہیں، اس کی اجازت نہیں، مجبوری میں اگر لے لیا تو سود کی ادائیگی کے بعد توبہ واستغفار کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند