• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 38560

    عنوان: سود

    سوال: مجھے یہ ویب سائٹ بہت پسند آئی.میرے بہت سے سوال کے جواب مل گئے۔ اللہ آپکو اس نیک کام کا اجر ضرور دے۔ میں انٹریسٹ یعنی سود کے بارے سوال پوچھنا چاہتی ہوں۔ میں نے ویب سائٹ پر پڑھاکہ انٹریسٹ کا پیسہ غریب کو دے سکتے ہیں۔ ہمارے یہاں کالج میں غریب بچوں کے کے لئے ٹیچرس کچھ پیسے جمع کر کے دیتے ہیں۔ لیکن اس میں سے کچھ بچوں کو میں دیکھا کہ بعد میں وہ کہیں سے بھی غریب نہیں لگتے، انکے کپڑے وغیرہ، تو کیا ایسی صورت میں انٹریسٹ کا پیسہ دینا جائز ہو گا؟اگر نہیں تو کیا میں یہ پیسہ میرے گھر پر جو کام کرتی ہیں انہیں دے سکتی ہوں؟ ان پر قرض کا بھاری بوجھ ہے۔

    جواب نمبر: 38560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 891-729/B=5/1433 اب تو غریب آدمی بھی اچھے کپڑے پہنتا ہے، اگر وہ بچے غریب ہیں، ان کی کفالت کرنے والے غریب ہیں تو انھیں دے سکتے ہیں خواہ کپڑے عمدہ پہنے ہوئے ہوں۔ اور ایسے شخص کو بھی دے سکتی ہیں جو مقروض ہیں اور قرض کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند