• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 37743

    عنوان: مكان كے لیے لون لینا

    سوال: ہم گھر کے لئے ایک پلاٹ لینا چاہتے ہیں تو کیا ہم اسے لینے کے لئے بینک سے لون لے سکتے ہیں؟ اسلام کی روشنی میں اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 37743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 500-423/B=4/1433 بینک سے لون لینا جس کی ادائیگی میں قسطوار سود بھی دینا پڑتا ہے، ناجائز وحرام ہے۔ جس طرح سود کا لینا حرام ہے اسی طرح سود کا دینا بھی حرام ہے۔ البتہ ایسا شخص جو محتاج وغریب ہے، رہنے کے لیے گھر نہیں ہے، کرایہ کے مکان میں رہتا ہے اور مالک مکان اسے نکالنے پر تلا ہوا ہے، بے عزتی کی زندگی گذارتا ہے تو ایسے مجبور غریب آدمی کے لیے بینک سے لون لینے کی گنجائش ہے۔ ویجوز للمحتاج الاستقراض بالربح․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند