• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 37735

    عنوان: سود

    سوال: اگر ہمارا بنک میں اکاونٹ ہے اور بینک ہم سے سالانہ منی سیونگ چارجیس، اے ٹی ایم چارج وغیرہ لیتا ہے تو کیا ہم اپنا سود کا پیسہ جو بینک سے ہمیں ملا اس پیسے کو اس فیس میں کٹوادیں تو کیا یہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟ نیز ہاؤس ٹیکس میں سود کا پیسہ دے سکتے ہیں یا نہیں، کیونکہ اسلام میں ہاؤس ٹیکس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 37735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 592-592/M=4/1433 سودی رقم منی سیونگ چارج یا اے ٹی ایم چارج یا ہاوٴس ٹیکس میں دینا درست نہیں، کیوں کہ اس کا نفع خود اس کی طرف لوٹتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند