• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 36866

    عنوان: کیا انشورنس کمپنی میں کام کرنا جائز ہے؟اور کیا انشورنس کروانا جائز ہے؟

    سوال: کیا انشورنس کمپنی میں کام کرنا جائز ہے؟اور کیا انشورنس کروانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 36866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 360=147-3/1433 انشورنس کمپنی میں ایسے کام کی ملازمت جس میں سود لینے، سود دینے، سود لکھنے یا اس پر گواہی دینے کے اعتبار سے سود پر تعاون کرنا پڑے درست نہیں، انشورنس سود اور قمار (جوا) پر مشتمل ہوتا ہے اور دونوں بنص قطعی حرام ہیں، اس لیے انشورنس کروانا درست نہیں، البتہ اگر انشورنس کے بغیر چارہ نہ ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں الضرورات تبیح المحظورات کے پیش نظر اس کی اجازت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند