• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 32400

    عنوان: اسلامی بینک مشارکہ

    سوال: اسلامی بینک جوکہ مشارکہ کے تحت ہوم فائنانسنگ کرتے ہیں اس میں ایک سے زیادہ یونٹ خریدنے پر جو اضافی رقم وصول کی جاتی ہے کیا وہ سود ہے؟

    جواب نمبر: 32400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 847=706-6/1432 بظاہر وہ اضافی رقم کسی چیز کا معاوضہ نہیں معلوم ہوتی ہے، اس لیے اس کا حکم سود کا ہی ہوگا، اور اسلامی بینک کے ذمہ داران سے پوری صورت، تفصیل سے لکھواکر منسلک کرتے تو بہتر ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند