• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 30014

    عنوان: سودکا پیسہ گاڑی انشورنس کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ؟ جب کہ انشورنس کمپنی سے کوئی دعوی کرنانہیں چاہتے ہیں۔

    سوال: سودکا پیسہ گاڑی انشورنس کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ؟ جب کہ انشورنس کمپنی سے کوئی دعوی کرنانہیں چاہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 30014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):362=269-3/1432

    اگر وہ انشورنس کمپنی سرکاری ہے تو سود کی رقم مذکورہ بالا طریقہ پر گاڑی انشورنس کے لیے استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی، غیرسرکاری انشورنس کمپنی میں سودی رقم مذکورہ بالا نیت سے بھی استعمال کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔
    =================
    جواب درست ہے یہ بھی شرط ہے کہ وہ سود کا پیسہ سرکاری محکمے سے حاصل شدہ ہو۔ (م)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند