• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 29271

    عنوان: (۱) کیامیں بینک سے ملی ہوئی سودی رقم کو مکان کے کرایہ اور اخراجات کے لیے خرچ کرسکتاہوں(۲) کیا اس سودی رقم کو چندہ میں دے سکتاہوں اور چندہ کی رسید کو انکم ٹیکس ایجوکیشن (تعلیم)کے لیے استعمال کرسکتاہوں؟(۳) اگر سودی رقم کو اسٹاک مارکیٹ کے حلال شیئر میں لگاؤں اور بعد میں اس سودی رقم کو چندہ میں دے کر منافع کو اپنے پاس رکھوں؟ کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟اس صورت میں اگر بزنس میں نقصان ہوجائے تو پھر کیا ہوگا؟کیا مجھے دوبارہ رقم اداکرنی ہوگی؟

    سوال: (۱) کیامیں بینک سے ملی ہوئی سودی رقم کو مکان کے کرایہ اور اخراجات کے لیے خرچ کرسکتاہوں(۲) کیا اس سودی رقم کو چندہ میں دے سکتاہوں اور چندہ کی رسید کو انکم ٹیکس ایجوکیشن (تعلیم)کے لیے استعمال کرسکتاہوں؟(۳) اگر سودی رقم کو اسٹاک مارکیٹ کے حلال شیئر میں لگاؤں اور بعد میں اس سودی رقم کو چندہ میں دے کر منافع کو اپنے پاس رکھوں؟ کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟اس صورت میں اگر بزنس میں نقصان ہوجائے تو پھر کیا ہوگا؟کیا مجھے دوبارہ رقم اداکرنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 29271

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 228=215-2/1432

    بینک سے ملی ہوئی سود کی رقم کو مکان کے کرایے یا دیگر اخراجات میں استعمال کرنا جائز نہیں، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر سود کو حرام قرار دیا ہے: ﴿اَحَلَّ اللّٰہُ الْبَیْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (القرآن) سود کے پیسے بلانیت ثواب فقراء وغرباء کو وبال سے بچنے کی نیت سے دیدیں۔
    (۲) سود کی رقم حرام ہے اور حرام مال مدرسہ میں دینا جائز نہیں، اس لیے سود کی رقم مدرسہ میں نہیں دینا چاہیے، بلکہ غرباء وفقراء وغیرہ کو دیدیں: قال تاج الشریعة: أما لو أنفق في ذلک مالاً خبیثًا أو مالاً سببہ الخبث والطیب فیکرہ (شامی)
    (۳) سود کی رقم سے تجارت کرنا یا شیئر مارکیٹ میں نفع حاصل کرنے کے لیے لگانا درست نہیں ہے، اگر کسی نے سود کی رقم سے تجارت کرہی لیا یا حلال شیئر میں نفع حاصل کرنے کے لیے لگاہی دیا تو اس سے جو نفع حاصل ہو اس کا استعمال کرنا درست ہے؛ کیوں کہ وہ نفع حلال ہے، البتہ جتنی مقدار سود کی تھی اس رقم کو غرباء وغیرہ پر صدقہ کرنا ضروری ہے، اور اگر بزنس میں نقصان ہوجائے، پھر بھی سود کی رقم کا صدقہ کرنا ضروری ہے، بزنس میں نقصان ہوجانے سے ذمہ سے ساقط نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند