• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 28068

    عنوان: میرا مسئلہ یہ ہے کہ اگر بینک سے سود کے بغیر میں نے 400000/روپئے لیے اور بارہ چیک سے قسط ادا کردیا ساتھ ساتھ32000/ بھی پروسیسنگ فیس کا ایک چیک بھی الگ سے دیا یہ مسئلہ صحیح ہے؟ اگر نہیں کوئی دوسری شکل بتائیں۔

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ اگر بینک سے سود کے بغیر میں نے 400000/روپئے لیے اور بارہ چیک سے قسط ادا کردیا ساتھ ساتھ32000/ بھی پروسیسنگ فیس کا ایک چیک بھی الگ سے دیا یہ مسئلہ صحیح ہے؟ اگر نہیں کوئی دوسری شکل بتائیں۔

    جواب نمبر: 28068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1736=1736-1/1432

    پروسیسنگ فیس کس نوعیت کی فیس ہے، اس کی وضاحت کرنی چاہیے تھی تاکہ قرض کا سودی یا غیرسودی ہونا واضح ہوجاتا، بہرحال بینک سے آپ نے جتنے روپئے لیے اگر اتنے ہی روپئے آپ نے بارہ قسطوں میں ادا کردیا تو یہ معاملہ بلاسودی ہوا، اور اگر آپ نے زائد رقم ادا کی تو یہ زیادتی سود ہے اور سودی لون بلاضرورت شدیدہ لینا درست نہیں ہے، ایسی صورت میں جلد ادائیگی کرکے توبہ استغفار کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند