• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 2721

    عنوان:

    میں حیدرآباد کا وہنے والا ہوں ، بزنس کے لیے بغیر سود کے لون نہیں مل رہا ہے تو کیا ایسی صورت میں سود کے ساتھ لون لینا جائز ہے؟

    سوال:

    میں حیدرآباد کا وہنے والا ہوں ، بزنس کے لیے بغیر سود کے لون نہیں مل رہا ہے تو کیا ایسی صورت میں سود کے ساتھ لون لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 2721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 69/ د= 59/ د

     

    سود لینا اور دینا دونوں حرام ہے، اس کی برائی اور حرمت قرآن میں بیان کی گئی ہے۔ حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے اور دینے والے پر لعنت بھیجی ہے اور قرآن میں یَمْحَقُ اللّٰہُ الرِّبَا فرماکر اس حقیقت کو ذہن نشین کیا کیا ہے کہ سود سے مال بڑھتا نہیں بلکہ گھٹتا ہے۔ لہٰذا آپ چھوٹا کاروبار اپنے حلال پیسے سے انجام دیں، اور حلال و پاکیزہ روزی کھائیں اور سود ادا کرکے دنیا و آخرت کے وبال سے اپنے کو محفوظ رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند