• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 2629

    عنوان:

    براہ کرم، سودی روپئے کے بہتر استعمال کی وضاحت کریں۔ یہ روپئے کہا ں خرچ کئے جائیں گے؟

    سوال:

    براہ کرم، سودی روپئے کے بہتر استعمال کی وضاحت کریں۔ یہ روپئے کہا ں خرچ کئے جائیں گے؟

    جواب نمبر: 2629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 760/ ل= 744/ ل

     

    اس روپئے کو بلا نیت ثواب فقراء، مساکین، محتاجوں بیواوٴں پر صرف کردیا جائے، اس کو اپنے کسی کام یا دوسرے رفاہی کاموں میں صرف کرنا درست نہیں: لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ (شامی ۹۱/۵۵۳،ط زکریا دیوبد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند