• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 24658

    عنوان: میرے والد کی عمر 70/ سال سے زیادہ ہے، سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے ہیں، حکومت کی ایک اسکیم (بہبود سرٹیفیکیٹ) کے تحت انہوں نے پی ایف جمع کرایا ہے، جو صرف ریٹائر اشخاص اور 60/ سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ہے ، اس میں ہر ماہ فکس منافع ملتے ہیں، میرے والد اس رقم کو اخود اپنے لیے ، والدہ اور دیگر افراد خانہ کے لیے خرچ کرتے ہیں ، کیا یہ آمدنی حلال ہے؟اگر نہیں! تو والد کے لیے کمانے کے لیے دوسرا طریقہ کیا ہے؟ورنہ کچھ دنوں کے بعد ان کا اصول ختم ہوجائے گا؟

    سوال: میرے والد کی عمر 70/ سال سے زیادہ ہے، سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے ہیں، حکومت کی ایک اسکیم (بہبود سرٹیفیکیٹ) کے تحت انہوں نے پی ایف جمع کرایا ہے، جو صرف ریٹائر اشخاص اور 60/ سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ہے ، اس میں ہر ماہ فکس منافع ملتے ہیں، میرے والد اس رقم کو اخود اپنے لیے ، والدہ اور دیگر افراد خانہ کے لیے خرچ کرتے ہیں ، کیا یہ آمدنی حلال ہے؟اگر نہیں! تو والد کے لیے کمانے کے لیے دوسرا طریقہ کیا ہے؟ورنہ کچھ دنوں کے بعد ان کا اصول ختم ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 24658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1327=979-10/1431

    جمع کردہ رقم پر متعین رقم دینا سود ہے جو شرعاً حرام ہے۔ شریعت نے تجارت ، شرکت اور مضاربت کو جائز کیا ہے ان طریقوں میں سے کسی ایک طریق پر نفع حاصل کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند