• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 22626

    عنوان: سوال یہ ہے کہ میں نے غلطی سے انشورنس پالیسی کروائی ہے، جب میں نے آپ کی ویب سائٹ پڑھی تو میں پالیسی واپس کرنے گیا، وہ لوگ پالیسی واپس نہ کرنے پر مجبوری ظاہر کررہے ہیں، اب میں کیا کروں؟ جب کہ میں 150000 / روپئے بھی جمع کرچکاہوں، سارے پیسے واپس کروانا تھوڑا مشکل ہے۔ براہ کرم، ہماری رہنمافرمائیں۔

    سوال: سوال یہ ہے کہ میں نے غلطی سے انشورنس پالیسی کروائی ہے، جب میں نے آپ کی ویب سائٹ پڑھی تو میں پالیسی واپس کرنے گیا، وہ لوگ پالیسی واپس نہ کرنے پر مجبوری ظاہر کررہے ہیں، اب میں کیا کروں؟ جب کہ میں 150000 / روپئے بھی جمع کرچکاہوں، سارے پیسے واپس کروانا تھوڑا مشکل ہے۔ براہ کرم، ہماری رہنمافرمائیں۔

    جواب نمبر: 22626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):852=852-6/1431

    اگر پالیسی کو ختم کروانا دشوار ہو تو مقررہ میعاد کا انتظار کرلیجیے، مدت پوری ہونے پر جب آپ کی رقم اضافہ کے ساتھ وصول ہوجائے گی اس وقت اضافی سودی رقم کو بلانیت ثواب فقراء پر صدقہ کردیجیے۔ آپ کی صرف اپنی اصل جمع کردہ رقم آپ کے لیے حلال رہے گی۔ اور اللہ سے توبہ واستغفار کرتے رہیے اور آئندہ کسی انشورنس پالیسی میں جڑنے سے احتراز کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند