• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 2233

    عنوان: کیا ہم مساجد کے بیت الخلا ء کی تعمیر نو کے لیے بینک انٹر ست کا استعمال کر سکتے ہیں؟

    سوال:

    (۱) کیا ہم مساجد کے بیت الخلاء کی تعمیر کرنے کے لیے بینک انٹرسٹ کا استعمال کر سکتے ہیں؟

    (۲) کیا ہم مساجد کے بیت الخلا ء کی تعمیر نو کے لیے بینک انٹر ست کا استعمال کر سکتے ہیں؟

    (۳) اگر مسجد کے کے آ س پاس بیت الخلا ء موجود ہوں تو کیا اس کی مرمت کے لیے بینک انٹر ست کا استعمال کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 685/ د= 680/ د

     

    بینک انٹرسٹ کا روپیہ، مساجد کے بیت الخلاء کی تعمیر و مرمت یا مسجد کے آس پاس موجود بیت الخلاء کی تعمیر و مرمت کے لیے استعمال کرنا درست نہیں، بینک انٹرسٹ کی رقم بلانیت ثواب فقراء پر تقسیم کردی جائے کما فی رد المحتار: لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند