• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 18493

    عنوان:

    کمپنی کی طرف سے لائف انشورنس فنڈ کا حکم

    سوال:

    میں پاکستان کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ کمپنی نے اپنی طرف سے اپنے تمام ملازمین کے لیے لائف انشورنس کا انتظام کیا ہے۔(ملازم کی مرضی نہیں معلوم کی جاتی ہے اور ملازم کے ذریعہ سے کوئی قسط ادا نہیں کی جاتی ہے)۔میرا سوال یہ ہے کہ اگر نوکری کے درمیان میرا انتقال ہوجائے تو کیا میری بیوی اور بچے انشورنس کی یہ رقم میری کمپنی سے لے سکتے ہیں اوراس کو استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 18493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 30=30-1/1431

     

    اگر کمپنی ملازم کی مرضی کے بغیر انشورنس کراتی ہے نیز اس میں ملازم کی طرف قسط ادا نہیں کی جاتی ہے تو یہ کمپنی کی طرف سے تبرع اور انعام ہے، آپ کے انتقال کے بعد آپ کی بیوی اور بچے اس رقم کو کمپنی سے لے کر استعمال کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند