• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 179781

    عنوان:

    کمپنی کے اکاونٹ میں موجود اپنے ہی فنڈ کے پیسے لون پر لینا اور واپس دینے پر مارک اپ دیناکیا اصل میں سود ہے ۔

    سوال:

    ایک ضرورت کے تحت مجھے پیسوں کی ضرورت پڑ گئی ہے ۔ میں جس کمپنی میں کام کرتا ہوں وہاں میرا فنڈجمع ہے ۔ کمپنی میرے ہی فنڈ میں سے آسان اقساط پر لون دے رہی ہے مگر آٹھ پرسنٹ مارک اپ دینا ہوگا۔ کیا یہ مارک اپ اصل میں سود کہلائے گا؟

    جواب نمبر: 179781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:23-15/L=01/1442

     مذکورہ بالا صورت میں اگر یہ زائد رقم آپ کے ہی فنڈ میں جمع ہوگی اور کسی نہ کسی وقت یہ رقم آپ کو مل جائے گی تو اس زائد رقم پر سود کی تعریف صادق نہیں آئے گی اورضرورتاً اپنے فنڈ سے قرض لینا جائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند