معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 17946
میری
بہن کی شادی کے لیے ہمارے پاس پیسوں کی کمی ہے۔ میرے والد صاحب بینک سے سود پر لون
لینا چاہتے ہیں۔ چونکہ اسلام میں سود کا لینا اوردینا دونوں حرام ہے اوریہ کسی بھی
طریقہ سے قابل قبول نہیں ہے۔ لیکن میرے والد ایسا نہیں سوچتے ہیں۔ برائے کرم مجھ
کو بتائیں کہ اس بارے میں کیا کیا جائے۔ میرے والد صاحب میری بات سنتے ہیں اور وہ
تذبذب میں ہیں۔ کیا بینک سے دنیاوی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے لون لینا درست ہے؟

جواب نمبر: 17946
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1802=1802-12/1430
شادی بیاہ سادگی اور سنت کے مطابق کی جائے تو کم پیسوں میں کام چل جاتا ہے، اور آدمی بہت ساری الجھنوں سے بچ جاتا ے، حدیث کے مطابق وہ شادی برکت والی ہے جس میں کم سے کم خرچ کیا گیا ہو۔ والد صاحب آپ کی بات سنتے ہیں تو توقع ہے کہ مان بھی لیں گے، آپ ان کو یہ باتیں سمجھائیں، اور ان سے کہیں کہ لون لینے کی بابت وہ نہ سوچیں، اِس کے لیے لون لینا درست نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند