معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 175858
جواب نمبر: 175858
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 404-331/D=05/1441
ٹرم انشورنس کی جو تفصیل آپ نے تحریر کی ہے اس میں سود اور قمار (جوا) دونوں پایا جاتا ہے اس لئے یہ انشورنس بھی ناجائز و حرام ہے۔ اگر مدت مقررہ کے اندر وفات ہوگئی تو ایک کروڑ ور،ثاء کو مل جائے گی جو آپ کی جمع کردہ رقم سے زاید ہوگی اور جمع کردہ رقم سے زاید رقم سود ہے اور وفات نہ ہونے کی صورت میں آپ کو کچھ نہیں ملے گا جس کا مطلب ہوا کہ جو کچھ آپ نے جمع کیا سب چلا گیا یہ قمار (جوے) کی شکل ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند