• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 174118

    عنوان: کوآپریٹیو بینک کے سود کو جی ایس ٹی میں بھرنا؟

    سوال: (۱) کیا کوآپریٹیو بینک (co operative bank) کے انٹریسٹ سے پرائیویٹ بینک کے کریڈٹ کارڈ پر لیٹ فیس سے جو انٹریسٹ آتاہے بھر سکتے ہیں؟ (۲) اسی بینک کے سود کو کیا مال کے لیے جی ایس ٹی بھرنے میں استعمال کرسکتے ہیں؟ (۳) پرائیویٹ بینک کے انٹریسٹ کو پرائیویٹ بینک کے کریڈٹ کارڈ سے لگنے والے انٹریسٹ میں استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 174118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:226-309/H=3/1441

    کو آپریٹیو بینک کے انٹریسٹ سے پرائیوٹ بینک کے کریڈٹ کارڈ پر لگنے والے انٹریسٹ کو نہیں بھرسکتے ہیں۔

    (۲) کوآپریٹیو بینک کے سود کو جی ایس ٹی بھرنے میں استعمال کرسکتے ہیں۔

    (۳) استعمال کرسکتے ہیں بشرطیکہ دونوں کی کمپنی ایک ہو اور اگردونوں کی کمپنی الگ الگ ہو تو استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند