• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 173835

    عنوان: گھر یا پلاٹ پر موبائل ٹاور لگواکر کرایہ کا حکم

    سوال: کیا موبائل فون ٹاور گھر یا پلاٹ میں لگایا (income) جا سکتاہے ؟ اس کو لگانے سے جو انکم ہوگی کیا وہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 173835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:106-93/N=2/1441

    موبائل فون کالنگ اوربہ ذریعہ نیٹ موبائل فون یا لپ ٹاپ وغیرہ کا استعمال جائز اور ناجائز دونوں ہے، ان کا صرف ناجائز استعمال متعین نہیں ہے؛ اس لیے گھر کی چھت پر یاپلاٹ میں موبائل فون ٹاور لگوانا جائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی جائز ہوگی۔ اور موبائل فون ٹاور کی وجہ سے نیٹ وغیرہ کا غلط استعمال، خود استعمال کرنے والے کے سر جائے گا، کرایہ پر ٹاورلگوانے والے کے ذمہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند