• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 173492

    عنوان: آئی ڈی بی آئی(IDBI ) بینک سے ملی سودی رقم سے ٹیکس اداکرنا کیسا ہے؟

    سوال: آئی ڈی بی آئی(IDBI ) بینک سے ملی سودی رقم سے ٹیکس اداکرنا کیسا ہے؟ کیوں کہ اس بینک سے 51فیصد شیئر پرائیویٹ ہے اور 49فیصد سرکاری ہے۔

    جواب نمبر: 173492

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 73-68/SN=02/1441

    مذکور فی السوال بینک کے شیئرز کا غالب حصہ چونکہ پرائیویٹ ہے؛ اس لئے یہ سرکاری بینک کے زمرے میں نہیں آتا؛ لہٰذا اس سے حاصل شدہ ”سود“ کی رقم آپ انکم ٹیکس میں نہ بھریں؛ کیونکہ یہاں رد إلی المالک کی شکل پورے طور پر نہیں پائی جاتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند