• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 17319

    عنوان:

    لائق صد احترام حضرت مفتی صاحب ،عرض ہے میں غریب ہوں میری آمدنی صرف چارسو روپیہ ماہانہ ہے، چار بیٹیاں، ماں، میاں بیوی ہیں ان سبھوں کی پرورش کے لیے میں نے مجبوراً ایک غیر مسلم سے دس ہزار قرض لیا ہے ۔ کیا اس مجبوری میں میرے لیے سود پر قرض لینا جائز ہے یا نہیں؟ جواب سے نوازیں کرم ہوگا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17319

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2058=1637-11/1430

    جس مجبوری کا آپ نے ذکر کیا، اس میں قرض سود پر لینے کی گنجائش ہے، البتہ توبہ واستغفار کرتے رہیں، جلد سے جلد ادائیگی کی فکر کریں اور یہ دعا پڑھتے رہیں۔ ان شاء اللہ ادائیگی قرض میں سہولت پیدا ہوگی: اللّٰہُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند