• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 17184

    عنوان:

    لائف انشورنس جس کے اندر زندگی کا بیمہ کرایا جاتا ہے، اس کے انشورنس کی تفصیل کیا ہے؟

    سوال:

    لائف انشورنس جس کے اندر زندگی کا بیمہ کرایا جاتا ہے، اس کے انشورنس کی تفصیل کیا ہے؟

    جواب نمبر: 17184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2114=1698-11/1430

     

    لائف انشورنس میں سود اور قمار ہوتا ہے،اور ان دونوں کا حرام ہونا قرآن کریم سے ثابت ہے، پس ان کا مجموعہ (لائف انشورنس) کا حرام ہونا بھی ظاہر ہے، البتہ اگر کسی کو کوئی قانونی مجبوری درپیش ہو تو اس کو اپنے حالات لکھ کر اپنے متعلق استفتاء کرلینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند