معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 168749
جواب نمبر: 168749
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 635-622/M=07/1440
سود حاصل کرنے کی غرض سے اپنی رقم بینک وغیرہ میں فکس ڈپوزٹ کروانا، ناجائز ہے، اس سے بچنا چاہئے آئندہ اس کا خیال رکھیں فی الوقت آپ نے جس سرکاری بینک میں اپنی رقم فکس ڈپوزٹ کروائی ہے اگر مقررہ میعاد سے پہلے رقم نکلوانا دشوار ہے تو بحالت مجبوری صورت مسئولہ میں سرکاری بینک سے حاصل شدہ سودی رقم، انکم ٹیکس کی ادائیگی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند