معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 167120
جواب نمبر: 167120
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 407-395/B=04/1440
اگر آپ کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ آپ نقد گاڑی خرید سکتے ہیں لیکن آپ کے اوپر حکومت کی طرف سے بھاری ٹیکس لاگو ہو جائے گا تو اس ٹیکس سے بچنے کے لئے یعنی دفع ظلم کے لئے بینک سے لون لے سکتے ہیں اور اگر آپ کے پاس پیسے کم ہیں آپ گاڑی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو آپ کے لئے بینک سے لون لینا جائز نہیں۔ آپ کم پیسوں کی کوئی سکنڈ ہینڈ گاڑی خرید لیں آپ کو بینک سے لون لینا جائز نہ ہوگا۔ آگے جو آپ نے ایک بات یہ ہے کے بعد لکھا ہے اس کی صحیح صورت ہماری سمجھ میں نہیں آتی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند