• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 167039

    عنوان: بینك كے مختلف قسم كے چارچز اكاؤنٹ كے انٹریسٹ سے ادا كرنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ بینک میں میرا سوینگ اکاؤنٹ ہے، اکاؤنٹ میں ہی میری تنخواہ اور سارے پیسے آتے ہیں ، اور بینک میرے اکاؤنٹ پر مجھے انٹریسٹ دیتی ہے، اور میرے اکاؤنٹ سے طرح طرح کے چارجیز بھی کاٹ لیتی ہے جیسے اے ٹی ایم ریننول چارج(ATM renewal charge ) ، اکاؤنٹ مینٹنینس چارج(Account mantenes charge)، ٹرانسزیکشن چارج(Transaction charge)، وغیرہ، تو میرا سوال یہ ہے کہ جو پیسہ بینک مجھے انٹریسٹ کی شکل دیتی ہے، وہی پیسہ ہم بینک کو ٹیکس یا چارج کی شکل میں واپس کردیتے ہیں اور میری جو اصل رقم ہے وہ تو ویسے ہی رہے گا جیسے تھا، مجھے نہ تو انٹریسٹ چاہئے اور نہ ہی میں بینک کو اپنے پیسے میں سے کوئی چارج دوں گا، تو کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 167039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:298-268/SD=4/1440

    بینک آپ کے کھاتے میں سے جو چارجیز کاٹتی ہے ، اگر اُس کے بدلے آپ کو کوئی سہولت یا نفع حاصل ہوتا ہے ، جیسے ، اے ٹی ایم رینول چارج، اکاوٴنٹ مینٹینینس چارج، ٹرانژیکشن چارج وغیرہ،یہ چارجیز ایسے ہیں،جن کے بدلے بینک کی طرف سے مختلف سہولیات دی جاتی ہیں ،لہذا ایسے چارجیز سے انٹریسٹ کی رقم منہا کرنا جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند