• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 166699

    عنوان: سودی قرض سے خریدی گئی کپڑے کی مشین كی آمدنی كا حكم؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم دراصل عرض یہ کرنا تھا کہ میں نے کچھ عرصہ نوکری کی تلاش کی لیکن مجھے نوکری نہیں مل پائی آخرکار میں تھک ہار کر بیٹھ گیا اب میرے پاس کاروبار کے لیے کوئی سازوسامان اور کوئی پیسوں کا انتظام نہیں تھا تو میں نے بینک سے قرضہ لے کر کپڑا بنانے کی مشین خریدی اور الحمدللہ اب میں کپڑا بناکر کاروبار کر رہا ہو ں تو کیا وہ کاروبار میرے لیے جائز ہوگا یا نہیں؟لیکن اصل رقم مجھے پانچ سال تک بینک کو سود سمیت واپس کرنا ہے تو کیا وہ کاروبار اور اس سے آنے والی کمائی میرے لیے جائز ہوگی یا نہیں؟ برائے مہربانی تفصیلی جواب فرمادیں۔

    جواب نمبر: 166699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:249-173/SD=3/1440

     سودی قرض سے جو کپڑے کی مشین خریدی گئی ، اُس سے جائز طریقے پر کیا جانے والا کار وبار اور حاصل شدہ آمدنی حلال ہے ؛ البتہ سودی قرض لینے کا گناہ ہوگا، جس سے توبہ استغفار ضروری ہے اور جلد از جلد سودی قرض اداء کرکے ذمہ فارغ کرلینا ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند