• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 16649

    عنوان:

    مجھے ایک مکان خریدنا ہے اور میرے پاس لون لینے کے علاوہ کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ میں لون کچھ رقم کا ہی لینا چاہتا ہوں پر اس میں مجھے سود دینا ہوگا۔ تو کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال:

    مجھے ایک مکان خریدنا ہے اور میرے پاس لون لینے کے علاوہ کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ میں لون کچھ رقم کا ہی لینا چاہتا ہوں پر اس میں مجھے سود دینا ہوگا۔ تو کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 16649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1947=1539-11/1430

    لون لینے میں سود ادا کرنا ہوگا، اور سود کا ادا کرنا بھی حرام ہے، جس طرح کہ اس کا لینا حرام ہے، لہٰذا آپ اس سے احتیاط کریں، تاکہ اس کے دنیوی اور اخروی وبال سے حفاظت رہے۔کوئی بڑی مجبوری یا شدید حاجت درپیش ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ معلوم کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند