• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 165703

    عنوان: پبلک کو پیسے دے کر اس کے عوض بطور فیس کچھ رقم وصول کرنا

    سوال: میں ایک مسلم بینک چلاتاہوں ، بینک کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کیا ہم کچھ روپیہ پبلک کو دے کر اس کے بدلے کچھ فیس رکھ کر جس سے بینک کے اخراجات پورے ہوسکیں ، اس بارے میں بتائیں کہ کتنا پرسینٹ فیس رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 165703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 168-100/B=2/1440

    پبلک کو پیسے دے کر اس کے عوض بطور فیس کچھ رقم وصول کرنا یہ قرض سے نفع اٹھانے ہی کی ایک شکل ہے اور قرض سے نفع اٹھانا درست نہیں یہ سود ہے؛ اس لئے صورت مسئولہ میں بینک کے اخراجات پورا کرنے کے لئے کچھ فیس وصول کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند