• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 162265

    عنوان: بینك كا ملازم تراویح كی امامت كرسكتا ہے؟

    سوال: ایک شخص بینک کے آئی ٹی(انفارمیشن ٹیکنالوجی) محکمہ میں ملازمت کررہاہے، اس کا کام براہ راست سودی معاملات سے متعلق نہیں ہے، تو کیا وہ نماز تراویح کی امامت کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 162265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1034-903/D=9/1439

    بینک سود کے علاوہ دوسرے ذرائع آمدنی سے اگر تنخواہ دیتا ہو تو امامت بلاکراہت جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند