• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 161894

    عنوان: سودی قسط کی ادائیگی میں مدد کرنے سے کیا سودی کاروبار کا گناہ لازم آتا ہے ؟

    سوال: ایک شخص سود کی قسط کی ادائیگی کیلیے کسی سے ادھار رقم ایک مدت کیلیے طلب کرے تو کیا اس سودی معاملہ میں مدد کی گنجائش ہے ؟ اور کیا مدد کرنے والے کا بھی سودی معاملہ میں شمار ہوگا اور وہ بھی گناہگار ہوگا؟

    جواب نمبر: 161894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1135-935/sd=9/1439

    اس کو سودی معاملہ میں مدد کرنا نہیں کہا جائے گا، اس نیت سے قرض دیا جائے کہ وہ جلد از جلد اپنا سودی قرضہ ادا کرکے ذمہ فارغ کرلے، اس نیت سے قرض دینا مستحسن ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند