• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 160671

    عنوان: کاروباری ضرورت یا رقم کی حفاظت کی غرض سے بینک میں اکاوٴنٹ کھلوانا؟

    سوال: جی ایس ٹی (G.S.T) کی وجہ سے پارٹیز (لوگوں) کو پیسہ ایک نمبر میں چاہئے، جس کی وجہ سے بینک سے لین دین کرنا پڑتا ہے، اور بینک کے لین دین پر بیاج لگ جاتا ہے، (اس کے لئے ہمیں کیا کرنا ہے) لون لینا جائز ہوگا؟ یا اس کے لئے کیا کرنا ہے؟ بغیر لون لئے کاروبار کرنا مشکل پڑ رہا ہے۔ مہربانی کرکے اس کے متعلق رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160671

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 813-742/D=8/1439

    کاروباری ضرورت یا رقم کی حفاظت کی غرض سے بینک میں اکاوٴنٹ کھلوانے کی گنجائش ہے۔ لیکن بینک کی طرف سے اکاوٴنٹ میں جو سود کی رقم آجائے اسے نکال کر صدقہ کرنا بلانیت ثواب ضروری ہے خود اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں۔

    (۲) لون لینے میں سود ادا کرنا ہوگا جس طرح سود کا لینا حرام ہے اسی طرح سود دینا بھی حرام ہے پس لون لینا جائز نہیں ۔ پھر سود کی وجہ سے کاروبار میں بے برکتی پیدا ہوتی ہے اس لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند