• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 159964

    عنوان: انکم ٹیکس میں کٹی رقم کے بقدر سود کی رقم اپنے ذاتی مصرف میں خرچ کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علما ء اکرام صورت مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک سرکاری مدرسہ میں ایک سرکاری مدرس ہوں، میری ما ہا نہ تنخواہ 53000 روپیہ ہے اور سالانہ تنخواہ 636000 روپیہ ہے انکم، ٹیکس، میں میری تنخواہ سے 41303 روپیہ کٹ جاتا ہے اور میرا سرکا ری بینک، بینک اف انڈیا میں بچت کھاتہ ہے اس میں سود بنتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ انکم ٹیکس میں کٹی رقم کے بقدر سود کی رقم اپنے ذاتی مصرف میں خرچ کر سکتا ہوں؟ کیا یہ جائز ہے ؟ مدلل ومفصل جواب تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 159964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:804-646/sd=7/1439

    جتنی رقم انکم ٹیکس میں کٹ جاتی ہے ، اُسی کے بقدر سرکاری بینک کی سود ی رقم ذاتی استعمال میں خرچ کرنا جائز ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند