• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 159478

    عنوان: سودی رقم ٹول ٹیكس میں دینا كیسا ہے؟

    سوال: اگر ہم سودی رقم سے انکم ٹیکس ادا کرسکتے ہیں توکیا اسی طرح سے ہم ٹول ٹیکس (toll tax)، ہاؤس ٹیکس، واٹر ٹیکس سودی رقم سے ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 159478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:704-573/B=7/1439

    ہرطرح کی سودی رقم انکم ٹیکس یا غیرشرعی ٹیکس میں دینے کی گنجائش نہیں ہے بلکہ صرف سرکاری بینک یا سرکاری محکمہ سے ملی ہوئی سودی رقم دے سکتے ہیں، لیکن یہ سودی رقم ٹول ٹیکس، ہاوٴس ٹیکس، اور واٹر ٹیکس میں دینے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اس سے آپ بھی منفعت حاصل کرتے ہیں اس لیے ان میں سودی رقم خرچ کرنا اپنے استعمال میں لانا ہے جو جائز نہیں۔ (منتخاب نظام الفتاوی: ۳/۲۰۱، ۲۰۲، ایفا پبلیکشنز دہلی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند