• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 158409

    عنوان: سود کی رقم ہاوٴس ٹیکس یا سروس ٹیکس میں صرف کرنا ، پرائیویٹ بینک کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میرے کچھ سوال ہیں۔ (۱) میرا سیونگ اکاوٴنٹ سرکاری بینک میں ہے تو کیا اس سے ملنے والا سود کیا میں ہاوٴس ٹیکس اور جب ہم کوئی آن لائن ٹرانسلیشن کرتے ہیں تو اس وقت ایک سروس ٹیکس لگتا ہے تو کیا ہم یہ سود وہاں پر جمع کرسکتے ہیں؟ اور اگر نہیں! تو اس سود کا کیا کرنا چاہئے؟ (۲) میں کریڈیٹ کارڈ استعمال کرتا ہوں مگر اس کا بل ۴۵/ دن پہلے ہی جمع کردیتا ہوں مگر وہ پرائیویٹ بینک کا ہے، تو کیا پرائیویٹ بینک کا کریڈیٹ کارڈ استعمال کیا جاسکتا ہے؟ یا صرف سرکاری بینک کا ہی استعمال کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 158409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 473-422/sd=5/1439

     (۱) ہاوٴس ٹیکس یا سروس ٹیکس میں سودی رقم صرف کرنا جائز نہیں ہے ، سودی رقم کا مصرف یہ ہے ثواب کی نیت کے بغیر مفلوک الحال غریب مسکین کو دیدی جائے ، حکومت کے ناواجبی ٹیکس میں بھی سودی رقم صرف کی جاسکتی ہے ۔ (۲) اگر کریڈٹ کارڈ کا بل وقت پر اداء کردیا جائے ، جس کی وجہ سے سود اداء کرنے کی نوبت نہ آئے ، تو اس کے استعمال کی گنجائش ہے ، خواہ وہ سرکاری بینک کا ہو یا پرائیویٹ بینک کا ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند