معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 157579
جواب نمبر: 15757901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:424-365/D=5/1439
سیونگ اکاوٴنٹ میں رقم جمع رہنے کی شکل میں سود ملتا ہے اور اس میں سودی معاملہ کا ارتکاب بھی ہوتا ہے پس آپ اپنا اکاوٴنٹ کرنٹ ہی رہنے دیں، جو مصلحت اور فائدہ آپ نے لکھا ہے اس پر عمل نہ کرنا ہی بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا ایس بی آئی بینک (SBI) میں پرسنل اکاؤنٹ ہے۔ بینک کی طرف سے اسکیم ہے کہ اگر میں ان کا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرکے کچھ خریداری کروں تو وہ مجھے پانچ فیصد نقد واپس کرتے ہیں۔ جیسے میں پندرہ ہزار کا سامان ڈیبٹ کارڈ سے خریدوں تو وہ مجھے پانچ فیصد کے حساب سے ساڑھے سات سو روپئے واپس کریں گے۔ اس پیسہ کا استعمال کیسا ہے؟
3299 مناظرسود کا پیسہ کسے دے ؟
1957 مناظرمیں گذشتہ پانچ برسوں سے اپنی فیملی کے ساتھ کرائے کے دوکمرے پر مشتمل ایک فلیٹ میں رہا ہوں۔ فیملی میں ٹوٹل پانچ افراد ہیں، ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں (عمر11,9,7ہے) میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں ہوم لون لے سکتاہوں؟ چونکہ میں نقد پیسے اداکرسکتا ہوں، کیا ہوم لون ایک ایک کرکے اداکرنے پر حلال ہے؟
1681 مناظرمیں پاکستان میں رہتا ہوں۔ یہاں مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی زیر نگرانی اسلامک بینکنگ نے کافی تیزی سے ترقی کی ہے اور کررہی ہے۔ پاکستان کے بہت سے علماء اس سے متفق بھی ہیں اور بہت سے علماء کو اس سے شاید اختلاف بھی ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ مفتی تقی عثمانی صاحب کے اسلامک بینکنگ ماڈل کے بارے میں دارالعلوم دیوبند کے علماء کرام کی کیا رائے ہے؟ آیا وہ مفتی صاحب کی اسلامک بینکنگ کے طریقہ کار سے متفق ہیں؟
8189 مناظر