• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 156742

    عنوان: بینک کے کارڈ کے ذریعہ ادائیگی پر ڈسکاؤنٹ

    سوال: آج کل مختلف بینکوں کی طرف سے پروموشنل اسکیم چل رہی ہیں، مثلا اگر آپ کسی ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد بِل کی ادائیگی بینک کے اے ٹی ایم کارڈ سے کرتے ہیں تو آپ کو بِل میں ڈسکاؤنٹ دے دیا جاتا ہے جو کہ کیش میں ادائیگی کی صورت میں نہیں ملتا، کیا یہ ڈسکاونٹ لینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 156742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:223-210/sd=3/1439

    صورت مسئولہ میں اگر ڈسکاوٴنٹ ہوٹل وغیرہ کی طرف سے ملے ، تو اس کو لینے کی گنجائش ہے ؛ لیکن اگر بینک کی طرف سے ڈسکاوٴنٹ مل رہا ہے ، تو ایسی صورت میں بعض مفتیان کی رائے یہ ہے اس کا استعمال بھی جائز ہے ؛ البتہ بعض کے نزدیک اس میں سود کا شبہ پایا جارہا ہے ،بہرحال ! احتیاط نہ لینے ہی میں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند