• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 155973

    عنوان: ٹیكس بچانے كے لیے ایل آئی سی کروانا

    سوال: حضرت، میں آئی ٹی کمپنی میں کام کرتاہوں، ماشاء اللہ میری تنخواہ اچھی ہے، کیا ٹیکس بچانے کے لیے ایل آئی سی کروا سکتا ہوں؟ ایل آئی سی کا پیسہ میں جتنا ادا کروں گا اتنا ہی لوں گا کوئی بھی انٹریسٹ نہیں لوں گا مقررہ تاریخ کے بعد، کیا یہ صحیح ہے؟ اگر نہیں! تو کیسے ٹیکس بچائیں اسلامی نظریہ سے؟ براہ کرم میری مدد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155973

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 190-137/SN=2/1439

    صورت مسئولہ میں اپنی گاڑھی کمائی کو غیر شرعی ٹیکس (مثلاً انکم ٹیکس) سے بچانے کے لیے ”ایل آئی سی“ پالیسی لینے کی گنجائش ہے، مدت پوری ہونے پر جب پالیسی کے سارے پیسے وصول کریں تو جس قدر آپ نے جمع کیے تھے اتنا رکھ کر مابقیہ بلا نیت ثواب صدقہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند