• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 155773

    عنوان: سودی رقم ٹیكس میں ادا كرسكتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! معلوم کرنا یہ ہے کہ بینک کے اکاوٴنٹ میں ہمارے پیسوں پر جو سود ملتا ہے، اور کبھی کبھی ہمیں کسی کام کے شرطوں کی وجہ سے اچھی خاصی رقم فکس ڈپوزٹ کرنا ہوتا ہے جس پر بہت زیادہ سود ملتا ہے، تو کیا یہ سود کی رقم جو ہمارے یہاں مختلف ٹیکس ہیں اس کو ادا کرنے میں کر سکتے ہیں، مثلاً انکم ٹیکس، جی ایس ٹی وغیرہ۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 155773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 189-146/B=2/1439

    سرکاری بینک سے ملنے والی سودی رقم انکم ٹیکس میں دے سکتے ہیں اسی طرح جی ایس ٹی میں بھی دے سکتے ہیں، اس طرح پر دیں کہ آپ اس کی رسید مل جائے اور آپ کی دی ہوئی رقم حکومت کے خزانہ میں پہونچ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند