• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 155451

    عنوان: مخلوط مال میں كچھ سود كا پیسہ كھالیا ہو تو كتنا واپس كرنا ہوگا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مجھے ایک سوال معلوم کرنا ہے، زید کا دوست اَشو ہے جس کے یہاں کریانہ کی دوکان (grocery) ہے اور سود بھی لیا جاتا ہے، مگر اَشو خرچے کے پیسے دوکان سے لیتا ہے جس میں غالباً کبھی کبھی سود کا پیسہ بھی مل جاتا ہے، ان پیسوں سے جو خرچ کے لیے وہ لیتا ہے ان میں سے زید کا کھانا درست ہے؟ یا اگر کھا لیا ہو تو کیا اتنا پیسہ اندازاً واپس کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 155451

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:108-206/sd=3/1439

    اگر اشو کی دوکان میں حلال آمدنی زیادہ رہتی ہے ،جیساکہ سوال سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے ، تو اشو کے دوکان سے لیے ہوئے خرچے سے زید کے لیے کھانے کی گنجائش ہے ، تاہم احتیاط کرلینا بہتر ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند