• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 154991

    عنوان: سعودی عرب میں غیر ملکی لوگوں پر ٹیکس

    سوال: اس سال سعودی حکومت غیر ملکی لوگوں پرفیس کے نام پر بیوی اور بچوں پر ہر سال رقم ادا کرنا لازم قرار دیا ہے جو اس طرح ہے ۔ پہلے سال فی کس 1200 سعودی ریال، دوسرے سال 2400 سعودی ریال، تیسرے سال 3600 سعودی ریال اور چوتھے سال 4800 سعودی ریال ۔ اس ضمن میں آپ سے درخواست ہے کے این آر آئی (نان ریسیڈنٹ انڈین) اکاؤنٹ کے ذریعہ سے جو انٹرسٹ ملتا ہے ، کیا ہم اس رقم سے سعودی حکومت کی یہ فیس ادا کر سکتے ہیں؟ اگر یہ لوگ اپنی فیملی کو اپنے وطن واپس بھیج دیں تو ان کو کئی مسائل درپیش ہو سکتے ہیں اور کئی لوگوں کے بے روزگار ہونے کا بھی اندیشہ بھی ہے ۔ کیا یہ بہتر ہوگا کہ ہم یہ انٹریسٹ کی رقم سے سعودی حکومت کو یہ فیس ادا کریں ۔ سعودی عرب رہنے والے آگر اپنے والدین کو وہاں بلانا چاہتے ہو یعنی وزٹ ویزا کے ذریعہ اس پر بھی حکومت دو ہزار سعودی ریال زائد فیس ادا کرنا لازمی قرار دیاہے ۔ کیا انٹرسٹ کی رقم سے یہ فیس بھی ادا کی جا سکتی ہے ؟ برائے مہربانی ان سوالات کے جوابات مرحمت فرمائیں عین نوازش ہو گی ۔آپ کے جواب کی منتظر ۔

    جواب نمبر: 154991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:21-19/B=2/1439

    یہ غیرشرعی ٹیکس جو غیرملکی لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے ایسے ظالمانہ ٹیکس کو سعودیہ کی سرکاری بینک کے انٹرسٹ کی رقم سے ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند