معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 154989
جواب نمبر: 15498901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 17-15/D=1/1439
بینک سے ملنے والی سودی رقم کو بلانیت ثواب، اپنے اوپر وبال کو ختم کرنے کے لیے فقراء میں تقسیم کرنا ضروری ہے، لہٰذا اسے قبرستان کی باوٴنڈری، صفائی یا دروازہ وغیرہ میں خرچ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ قال شیخنا: ویستفاد من کتب فقہائنا کالبدایة وغیرہا أن من ملک بملک خبیث ولم یمکنہ الرد إلی المالک، فسبیلہ التصدق علی الفقراء، قال إن المتصدق بمثلہ ینبغی أن ینوي بہ فراغ ذمة ولایرجو بہ المثوبة ۔ معارف السنن: ۱/۳۴، سعید (چند اہم عصری مسائل: ۱/۳۲۶، ط: دارالعلوم دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایجوکیشنل لون لینا کیسا ہے ؟
2966 مناظرکیا کار انشورنس حلا ل ہے؟ (۲) کیا تیسری (تھرڈ) پارٹی کار انشورنس حلا ل ہے یا نہیں؟
ہمارے علاقے میں ایک آدمی ڈالر لیتا ہے زیادہ قیمت پر مثال کے طور پر ایک آدمی کہتا ہے کہ مجھے سو ڈالر ابھی آپ دیدیں اور ایک مہینے بعد پانچ ہزار روپیہ دوں گا، اب سو ڈالر کی قیمت تقریباً تین ساڑھے تین ہزار بنتی ہے، یہ جو زیادہ دیا جاتا ہے مدت کے مقابلے میں آیا یہ شرعاً صحیح ہے کہ نہیں؟ برائے مہربانی جواب میں ذرا تعجیل کریں، آپ حضرات کی بڑی مہربانی ہوگی، یہاں بہت سارے لوگ اس کاروبار میں ملوث ہیں، اور یہاں کے علماء صاحبان کہتے ہیں کہ اس میں جنس مختلف ہیں اس وجہ سے صحیح ہیں، لیکن بعض کہتے ہیں کہ یہ عرفی ثمن ہیں۔
2908 مناظرکیا کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز ہے؟
ہمارے
علاقے میں جب کسی کے گھر میں آٹا یا گندم یا چائے کی پتی ختم ہوجات یہے تو وہ
پڑوسی میں سے کسی کے گھر جاکر ان سے ادھار مانگ کر لے آتا ہے، بعد میں جب وہ خرید
لیتا ہے تو جتنا ادھار لیا تھا، مثلاً اگر ایک جگ بھرا ہوا آٹا لیا تھا تو ایک جگ
بھرا ہوا آٹے کا واپس کردیتا ہے، یا اگر ایک پیالی چائے کی پتی ادھار لی تھی تو وہ
ایک پیالی چائے کی پتی واپس کردیتا ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ میں نے حضرت مولانا محمد
یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ کی تعالی کی کتاب [آپ کے مسائل اور ان کا حل] جلد
نمبر ۶
میں یہ پڑھا تھا کہ دو ہم جنس اشیاء کا تبادلہ ہاتھ در ہاتھ اور یکساں وزن کے ساتھ
ہونا چاہیے نہیں تو سود ہوگا۔ اب اب مسئلہ میں بھی ایک تو ہاتھ در ہاتھ نہیں ہے
اور دوسرے وزن کرکے نہیں ہے بلکہ کسی چیز میں ماپ کردیتے ہیں جس میں کمی بیشی
ہوسکتی ہے، اگر ہمارے لیے دینے کا مذکورہ طریقہ غلط ہے تو مہربانی فرماکر صحیح
طریقہ بتادیں تاکہ کوئی خالی ہاتھ بھی نہ جائے اور ہم گنہ گار بھی نہ ہوں۔
کیا بیمہ پالیسی کرانا جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم مجھے بتائیں۔
3987 مناظرلائف انشورنس بیمہ پالیسی حلال ہے یا حرام؟
4953 مناظر