• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 154713

    عنوان: انکم ٹیکس میں دیے ہوئے پیسے کے بقدر سود کے پیسے کا استعمال کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں تین سال پانچ مہینہ ۰۱۰۲ سے لیکر ۴۱۰۲ تک ہندوستان میں سامسنگ(Samsung) کمپنی میں کام کر چکا ہوں جس میں ہر سال میری تنخواہ سے انکم ٹیکس کا پیسہ کٹ جاتا تھا ،تین سال میں اس کی مقدار ۰۰۸۶۴ روپیہ ہے تو کیا میں جو سود کے پیسے میرے سیونگ اکاؤنٹ میں ہے اسی کے بقدر ۰۰۸۶۴ روپیہ ابھی اپنے مصرف میں لا سکتا ہوں ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 154713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1392-1345/sd=1/1439

    جی ہاں ! آپ کی تنخواہ میں سے انکم ٹیکس میں جتنی رقم کٹی ہے ، آپ اسی کے بقدر سرکاری بینک سے ملنے والی سود کی رقم اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند